روسی وزیر خارجہ ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ

2023/04/24 10:16:40
شیئر:
خبر رساں ایجنسی طاس کی 24 اپریل کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ 24 اپریل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کریں گے ۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نی بینزیا کے مطابق اس اجلاس میں بحیرہ اسود کی بندرگاہوں پر زرعی مصنوعات کی برآمدات کے معاہدے کے امکانات جیسے امور پر توجہ دی جائے گی۔
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی میزبانی روس کر رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق، سرگئی لاوروف نے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنک سمیت کئی ممالک کے سفارت کاروں کو بھی مدعو کیا ہے۔ لاوروف اور انٹونی بلنک کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں براہ راست رابطہ ہوگا یا نہیں اس کے بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔