برطانیہ کو اہم معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے، وزارت خارجہ

2023/04/24 17:09:06
شیئر:

حال ہی میں برطانوی وزیر خارجہ نے تائیوان کے معاملے پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 24 تاریخ کو ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کو واضح طور پر تاریخ کے سبق سیکھنا  چاہیے۔ ایک چین کا اصول چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور ترقی کے لئے سیاسی بنیاد اور شرط ہے۔
ماؤ ننگ نے زور دے کر کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے اور تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا چین کا اپنا معاملہ ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ امید ہے کہ برطانوی فریق اس بڑے مسئلے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے گا۔