سوڈان میں مسلح تصادم کا سلسلہ نہیں تھما

2023/04/24 10:06:42
شیئر:

 ۲۱ اپریل کو سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے  تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں بھی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں اور  انہیں پانی، خوراک اور بجلی کی عدم فراہمی کے مسائل کاسامنا ہے۔ اس کے علاوہ افراتفری  کے باعث ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بہت سے لوگ خوف کے سائے تلے زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقامی رہائشی میٹز احمد کا تنازع کے دونوں فریقوں سے کہنا تھا کہ شہری  اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور اس صورتحال میں نہیں جی سکتے۔ یہ سب بے حد تکلیف دہ ہے۔