مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیار بلیک مارکیٹ میں پہنچ گئے ہیں ، سینیئر امریکی رپورٹر

2023/04/24 11:17:22
شیئر:

۲۳ اپریل کو سینیئرامریکی صحافی سیمور ہرش نے رشیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین بھیجے جانے والے ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد بلیک مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے اور یہ اسلحہ پولینڈ، رومانیہ اور دیگر ممالک میں اسلحے کے اسمگلروں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔مغربی ممالک کی جانب سےیوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور بلیک مارکیٹ میں ان ہتھیاروں کا مسئلہ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے کرمنل انویسٹی گیشن بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر  نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو دیئے گئےہتھیاروں کے بلیک مارکیٹ میں پہنچنے کی بات درست ہے اور یہ مسئلہ واقعی موجود ہے ۔