چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور ایشیا پیسفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن نے بین الاقوامی قمری سائنسی تحقیقی اسٹیشن میں تعاون پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے

2023/04/25 19:45:36
شیئر:

25 اپریل کو ، گہری خلائی دریافت پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس چین کے  صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں شروع ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور ایشیا پیسفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن نے بین الاقوامی قمری سائنسی تحقیقی اسٹیشن پر تعاون سے متعلق ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔
بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں فریق بین الاقوامی قمری سائنسی تحقیقی اسٹیشن کے قیام ،آپریشن اور استعمال میں وسیع اور گہرا تعاون کریں گے۔ تعاون کے مخصوص شعبوں میں سائنسی مقاصد کا مشترکہ تعین ،خلائی جہاز کا مشترکہ ڈیزائن اور تیاری،سائنسی اور تکنیکی تجربات، ڈیٹا تجزیہ اور تربیت وغیرہ شامل ہیں.