فلنٹ کے رہائشی 9 سال بعد بھی پانی کے بحران سے دوچار، امریکی میڈیا رپورٹ

2023/04/25 17:26:23
شیئر:

اے بی سی نیوز کے مطابق امریکہ کی ریاست مشیگن کے شہر فلنٹ میں پانی کی آلودگی کے نو سال بعد بھی سیاہ فام اکثریتی شہر کے کچھ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی طویل مدتی صحت کے مسائل سے دو چار  ہیں۔
2014 اور 2015 کے درمیان تقریبا ایک لاکھ رہائشیوں کے سپلائی کے پانی میں سیسہ اور لیجیونیلا بیکٹیریا پائے گئے ۔ مشیگن کے محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق نمونیا پیدا کرنے والے بیکٹیریا  لیجنیلا سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔