چائنا ایرو اسپیس ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں میں سائنسی تعلیم کی مقبول سرگرمیوں کا انعقاد

2023/04/25 15:15:09
شیئر:

24 اپریل کو  آٹھویں چائنا ایرو اسپیس ڈے کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں 400 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ایرو اسپیس اوپن ڈے، سائنسی لیکچرز، علمی مقابلے اور متعلقہ تبادلے اور سیمینار شامل رہے۔ متعلقہ ایرو اسپیس نمائشی ہال اور ایرو اسپیس سہولیات عام افراد اور  طلباء کے لیے کھلی رہیں اور ماہرین کےایک گروپ نے نوجوانوں کے لیے سائنس لیکچرز کا انعقاد کیا۔