سوڈان کے متحارب گروہ تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں، انتونیو گوتیریس

2023/04/25 10:45:17
شیئر:

۲۴ اپریل کو سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے متنبہ کیا کہ سوڈان میں جاری مسلح تنازع پورے خطے کی صورتحال کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں متحارب گروہوں پر زور دیا کہ وہ تصادم کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں ۔ 
انتونیو گوتیریس نے کہا کہ سوڈان میں مسلح  تصادم سے سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں، سوڈان میں اس صورتِ حال کے تباہ کن نتائج مرتب ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ اس تنازع کے اثرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ انتونیو گوتیریس نے متحارب فریقوں کو گنجان آباد علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے پرامن حل پر زور دیا۔