چھن گانگ چین-وسطی ایشیا کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کی میزبانی کریں گے

2023/04/25 19:14:07
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 25تاریخ کو اعلان کیا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ ستائیس اپریل کو صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں چین-وسطی ایشیا کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، کرغزستان کے وزیر خارجہ، تاجکستان کے وزیر خارجہ، ترکمانستان کے اول نائب وزیر خارجہ اور ازبکستان کے وزیر خارجہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ماؤ ننگ کا مزید کہنا ہے کہ جون 2022 میں چین اور وسطی ایشیا کے وزرائے خارجہ کی تیسری میٹنگ کے دوران، تمام فریقوں نے چین-وسطی ایشیائی سربراہان مملکت کی ملاقات کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ تمام فریقین کے اتفاق رائے کے مطابق پہلی سربراہی کانفرنس کی میزبانی چین کرے گا  اور وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کا بنیادی کام سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے جامع سیاسی تیاریاں کرنا ہے۔