گن وائلنس میں پھنسا ہوا امریکی معاشرہ

2023/04/25 15:57:10
شیئر:

آج امریکہ میں لوگ گن وائلنس کے  شدید خوف میں جکڑے ہوئے ہیں۔ امریکن کرمنل جسٹس کمیشن کے مطابق، 2022 کی پہلی ششماہی میں، امریکہ کے بڑے شہروں میں ڈکیتیوں میں 19 فیصد اور چوریوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں قتل کے واقعات میں 50 فیصد اور سنگین حملوں میں تقریبا 36 فیصد اضافہ ہوا۔

حالیہ برسوں میں رائے عامہ میں شدید اختلافات ،امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے  فرق اور امریکی معاشرے میں نسل پرستی جیسے مسائل تضادات اور تنازعات میں شدت کا باعث بنے ہیں اور لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 1970کی دہائی کے اوائل میں ، تقریبا نصف امریکیوں کا خیال تھا کہ زیادہ تر لوگ قابل اعتماد ہیں۔ تاہم، 2020 تک، یہ تعداد گھٹ کر ایک تہائی سے بھی کم رہ گئی۔

خوف اور اضطراب کے اس ماحول میں ، زیادہ سے زیادہ امریکی اپنے تحفظ کے لئے ہتھیار خریدنے کا انتخاب کرتے ہیں. تاہم امریکہ کی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی سربراہی میں مسلح گروہوں نے پیسے کی سیاست کے ذریعے اسلحہ خریدنے کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیا ہے اور اسلحے پر قابو پانے کی پالیسی کو روکنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے کوشش کی ہے۔ آنے والے وقت میں ادارہ جاتی اصلاحات کے بغیر، امریکہ میں گہرے سماجی تضادات کو حل کرنا مشکل ہو جائے گا، اور بندوقیں ان مسائل کو زیادہ سے زیادہ "آتش گیر" بنا دیں گی.