شی جن پھنگ کا ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اتحاد کی کانفرنس کے نام تہنیتی خط

2023/04/25 10:59:06
شیئر:
۲۵ اپریل کو چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اتحاد کی کانفرنس کے نام تہنیتی خط بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا ،انسانی تہذیب کی ایک اہم جائے پیدائش ہے جس نے انتہائی شاندار ثقافتی ورثے کو پروان چڑھایا، محفوظ کیا اور عالمی تہذیبی ترقی کی تاریخ میں ایک بھرپور اور رنگین باب رقم کیا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے  ۲۰۱۹ میں ایشیائی تہذیبوں کے ڈائیلاگ کی کانفرنس میں، ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی وکالت کی۔ گزشتہ چار سالوں میں، تمام فریقوں  نے قدیم تہذیبی تحقیق،  آثار قدیمہ کی مشترکہ تحقیق ، تاریخی مقامات کی بحالی اور میوزیمز کے مابین  تبادلوں میں عملی تعاون کے لیے عملی طور پر مل کر کام کیا ہے، جس سے ایشیا میں انسانی تہذیب کے  نادر  آثار  کے تحفظ کے لیے نئی شراکت ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اتحاد کا قیام ،ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنانے، ایشیائی تہذیبوں کے مابین تبادلوں کو گہرا کرنے، عالمی تہذیبوں کے باغ کو مزید بھرپور بنانے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے سازگار  ہے ۔چین اس یونین  فریم ورک کے تحت ، ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے، ثقافتی ورثے کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو  فروغ دینے، تہذیبوں کےمابین عالمی مکالمے اور تعاون کے نیٹ ورک تشکیل دینے کے لیےایشیائی ممالک کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی  اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔