روس اور چین کے درمیان 70 فیصد تجارتی لین دین مقامی کرنسی میں کیا گیا، روسی وزیر خزانہ

2023/04/25 15:27:43
شیئر:

24 تاریخ کو ، روسی وزیر خزانہ انتھون  سلوانوف نے کہا کہ روس اور چین کے مابین 70 فیصد سے زیادہ تجارتی ادائیگی مقامی کرنسی میں کی گئی ہے۔سیلوانوف نے اسی دن ایک فورم میں کہا کہ ایک یا دو سال قبل روس اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مقامی کرنسی کی ادائیگی کا تناسب تقریباً 30 فیصد تھا اور اب یہ 70 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔
سیلوانوف نے کہا کہ ادائیگی کے لیے روسی روبل اور چینی  یوآن کا استعمال روس کی اولین ترجیح ہے، جو دونوں فریقوں کے لیے امریکی ڈالر کے استعمال سے درپیش خطرات کو کم سے کم کرنے کا 'باہمی فائدہ مند' اور 'قابل اعتماد' طریقہ ہے۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2022 میں 190.271 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ، جو سال بہ سال 29.3 فیصد کا اضافہ ہے۔