چین اور بھارت کے درمیان کور کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات کا 18واں دور

2023/04/25 10:48:27
شیئر:
چین کی وزارت دفاع کے مطابق  ۲۳ اپریل کو  چینی اور بھارتی  افواج نے چین کی جانب مولڈو/چشول میٹنگ پوائنٹ پر کور کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات کا اٹھارواں دور منعقد کیا اور دوستانہ ماحول میں متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج کے مطابق،  فوجی اور سفارتی ذرائع سے قریبی رابطے اور بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ چین- بھارت مغربی سرحد ی  مسلے  کے حل میں تیزی لائی جا سکے اورسرحدی علاقے میں امن و سکون برقرار رکھا جائے۔