امریکی میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر سفید فام افراد کی بھرتیاں ، فوربز

2023/04/25 17:24:46
شیئر:

مشہور امریکی جریدے فوربز کے مطابق حالیہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکی میڈیا انڈسٹری میں بھی سفید فام افراد کا راج ہے، اور یہاں بھی نسلی امتیاز برتا جا رہا ہے۔

امریکہ میں بہت سی بڑی میڈیا کمپنیاں زیادہ تر سفید فام پر مشتمل ہیں، حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں نسلی تنوع میں کمی آ رہی ہے۔ ایک میڈیا کمپنی ڈیجیڈے نے حال ہی میں کونڈے ناسٹ، ہرسٹ، دی نیو یارک ٹائمز، وائس میڈیا گروپ اور ووکس میڈیا جیسی ٹاپ میڈیا کمپنیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میڈیا کمپنیاں اب بھی زیادہ تر سفید فام افراد کو بھرتی کر رہی ہیں۔