شی جن پھنگ نے ۷۰ غیر ملکی سفرائے کرام کی اسناد قبول کر لیں

2023/04/25 10:34:12
شیئر:

۲۴ اپریل کو بیجنگ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین میں متعین امریکی سفیر  آر نکولس برنز، بھارتی سفیر پردیپ کمار راوت اور روس کے سفیر ایگور مورگولوف سمیت ۷۰ سفرائے کرام کی جانب سے پیش کی گئی اسناد کو قبول کیا۔
اس کے علاوہ شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل چانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔
اسناد پیش کرنے کی تقریب کے بعد شی جن پھنگ نےسفرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنے اپنے ممالک، تنظیم کے رہنماؤں اور عوام تک ان کی نیک خواہشات پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دوستی کو گہرا کرنے، مفید باہمی تعاون کو وسعت دینے اور  دو طرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو  فروغ دینے کا خواہش مند ہے. امید ہے کہ تمام سفیر ،دوستی کے ایلچی اور تعاون کے پل کے طور پر کام کریں گے۔ چینی حکومت سفیروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔