کینٹن میلے کے دوسرے مرحلے میں پہلی بار درآمدی نمائش کا انعقاد

2023/04/26 10:28:26
شیئر:

۱۳۳ویں چائنا  امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلے) کا دوسرا مرحلہ گوانگچو میں جاری ہے۔ جس میں تقریبا ۱۲ہزار کاروباری ادارےحصہ لے رہے ہیں۔نمائش  کے پیمانے ، بوتھس اور نمائش کنندگان کی تعداد کے اعتبار سے اس میلے میں سابقہ میلوں کی نسبت نیا ریکارڈ بنا ہے۔ 
 کینٹن میلے کے دوسرے مرحلے میں پہلی بار ایک درآمدی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس میں ۲۶ ممالک اور خطوں سے کل ۱۳۰ کاروباری  ادارے  نمائش میں شریک ہیں ۔