چینی ریسکیو ٹیم کو ترکیہ کے "ری پبلک نوبل کنٹری بیوشن میڈل" سے نوازا گیا

2023/04/26 10:33:11
شیئر:

25 اپریل کو ترکیہ کے صدارتی محل میں "ری پبلک نوبل کنٹری بیوشن میڈل" ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے بچاؤ میں حصہ لینے والے متعدد ممالک اور خطوں کے امدادی کارکنوں کو میڈلز پیش کیے۔ چائنا ریسکیو ٹیم کے کپتان وانگ مو نے چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے میڈل وصول کیا۔
یاد رہے کہ ۶ فروری کو جنوبی ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ آیاتھا جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ۔ چینی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہاتے میں سرچ اینڈ ریسکیو مشن کو انجام دینے کے لیے ۳۰۸ افراد پر مشتمل ۲۱ امدادی گروپ بھیجے تھے،   جنہوں نے ۷ لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر موجود ۸۷ عمارات میں تلاش و امداد کا کام کیا اور پھنسے ہوئے ۶ افراد کو نکالا جبکہ گیارہ لاشیں تلاش کیں ۔