چین اور امریکہ کا مستقبل کیا ہے؟ کیا دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی نام نہاد "نئی سرد جنگ" کا باعث بنے گی؟
اس حوالے سے امریکہ اور چین کے تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر اسٹیفن اے اورلنز بتاتے ہیں کہ "قومی سلامتی" کی تعریف اس قدر وسیع کر دی گئی ہے کہ یہ ایک "تباہ کن" تصور بن گیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی اور مشترکہ تحقیق پر پابندیاں 'مضحکہ خیز' ہیں، اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔