چین کے شہر ویفانگ میں پہلی سمارٹ ایگریکلچر ایکسپو کا آغاز

2023/04/26 10:25:50
شیئر:

۲۵ اپریل کو چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی میزبانی میں پہلی سمارٹ ایگریکلچر ایکسپو چین کے صوبہ شین ڈونگ کے شہر ویفانگ میں شروع ہوئی۔
پہلی سمارٹ ایگریکلچر ایکسپو میں سمارٹ ایگریکلچر کی ترقی کی کامیابیوں اور دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز  پیش کرنے کے لیےچھ نمائشی علاقے بنائے گئے ہیں، جن میں اسمارٹ ایگریکلچر ایگزیبیشن ایریا، ڈیجیٹل ویلیج ایگزیبیشن ایریا، اور فوڈ لاسس ریڈکشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن ایریاشامل ہیں۔ 
چین، دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ ایگریکلچرل ایپلی کیشن اور ٹارگٹ مارکیٹ ہے۔اس ایکسپو نے جرمنی اور اسرائیل سمیت  آسیان ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سمیت ۲۲ممالک کے ۴۰ سے زائد کاروباری وصنعتی اداروں کو مائل کیا ہے۔ توقع ہے کہ نمائش  میں آنے والوں  کی تعداد  ایک لاکھ  سے تجاوز کر جائے گی۔