کرونا کے خلاف امریکہ کی ناکامیاں

2023/04/26 16:39:08
شیئر:

امریکی حکومت جن ملکی معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے میں ناکام رہی ہے ان میں حالیہ عرصے کی کرونا وبا بھی شامل ہے۔

امریکی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ  اور کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف امریکہ کے ردعمل پر ایک نئی کتاب میں ایک ایسے ملک کی تصویر پیش کی گئی ہے جو ایک خطرناک حیاتیاتی دشمن سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور اس کی قیادت ایسے لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بحران سے نمٹنے میں بہت کم سیاسی فائدہ  محسوس کیا اور اس پر توجہ نہیں دی،اور  جو اگلی وبائی بیماری کےخطرے سے لڑنے کے لئے بھی  تیار نہیں ہے۔