چین-آسیان تعاون برائے زرعی ترقی و غذائی تحفظ کے سال کی افتتاحی تقریب کے لیے چینی وزیر اعظم کا تہنیتی خط

2023/04/26 10:35:04
شیئر:

۲۵ اپریل کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین-آسیان تعاون برائے زرعی ترقی و غذائی تحفظ  کے سال کی افتتاحی تقریب کے لیےتہنیتی خط بھیجا۔  
خط میں لی چھِانگ نے کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ  چین -آسیان مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کے قیام اور مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ"  انیشیٹو کی تعمیر کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ زراعت اور غذائی تحفظ،  امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد اور چین-آسیان تعاون کے اہم شعبے بھی ہیں۔ زرعی ترقی اور غذائی تحفظ میں تعاون کے چین-آسیان سال کا کامیاب انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق پالیسی روابط ، تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، زرعی ترقی کی لچک اور استحکام اور خوراک غذائی تحفظ کو بہتر بنائیں گے ، مشترکہ طور پر مشرقی ایشیائی دانش مندی میں حصہ ڈالیں گے اور عالمی خوراک و زراعت کی حکمرانی کے لئے مشرقی ایشیائی ماڈل قائم کریں گے۔