بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین کی جانب سے کھلے پن کو فروغ دینے پر چین کی تعریف

2023/04/26 17:04:44
شیئر:

25 اپریل کو  جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں "ورلڈ اوپن رپورٹ 2023" سمپوزیم منعقد ہوا جس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین نے شرکت کی اور چینی ماہرین کے ساتھ ورلڈ اوپن انڈیکس کی تعمیر اور اصلاح، نئے رجحانات، نئے ہاٹ اسپاٹس، عالمی کھلے پن میں نئی مشکلات اور ورلڈ اوپن رپورٹ 2023 کے مواد پر تبادلہ خیال کیا۔
شرکت کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین نے گزشتہ سال شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران جاری ہونے والی "ورلڈ اوپن رپورٹ 2022" کی تعریف کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ رپورٹ کھلے پن پر عالمی اتفاق رائے کو مستحکم کرنے اور دنیا کو مشترکہ طور پر  کھولنے کو فروغ دینے کے لئے سازگار ہے۔