شی جن پھنگ کا چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کی ۵۰ویں سالگرہ اور پبلسٹی ویک کی مرکزی تقریب کو مبارکباد کا خط

2023/04/26 14:11:33
شیئر:

۲۶ اپریل کو صدر شی جن پھنگ نے چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کی ۵۰ویں سالگرہ اور پبلسٹی ویک کی مرکزی تقریب کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ۵۰ برسوں میں  چین نے ہمیشہ بین الاقوامی کثیر الجہت انٹلیکچوئل پراپرٹی سسٹم کو ثابت قدمی کے ساتھ برقرار رکھا ہے، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ساتھ اپنے تعاون کو مسلسل وسیع اور گہرا کیا ہے جو کہ نتیجہ خیز رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ دانشورانہ املاک کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے،  قانون کی حکمرانی کے تحت دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ کو مضبوط کیا ہے، ان کے انتظام کے نظام اور جدت طرازی و کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنایا ہے. چین ،ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر گلوبل انٹلیکچوئل پراپرٹی گورننس سسٹم کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے اور بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔