امریکہ کی معاشی تنزلی کی بنیادی وجہ اس کی غلط پالیسیاں ہیں ، بلوم برگ

2023/04/26 16:40:06
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی معاشی تنزلی کی وجہ وہ خود ہے۔گزشتہ چند ہفتوں میں بین الاقوامی اداروں اور ممتاز ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت، خاص طور پر امریکہ کو کم شرح نمو کے امکانات کا سامنا ہے ۔ یہ صرف کساد بازاری نہیں ، بلکہ ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے میں سب سے کم  شرح نمو ہو گی۔ اس کی ایک وجہ تو امریکہ کی بوڑھی ہوتی آبادی اور روزگار کے مسائل ہیں ، لیکن ہم ایسی پالیسیوں کا انتخاب بھی کر رہے ہیں جو ہماری معیشت کو متاثر کریں گی۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اس سے امریکی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجے گی اور وہ اپنی پالیسیاں بہتر کریں گے تو ایسا نہیں ہے ، ابھی بھی ان کی ترجیح معاشی بہتری کے بجائے دیگر معاملات کی جانب ہے جو  اس ملک کو  مزید مشکالات میں لے جائیں گے۔