شی جن پھنگ کی ویت نامی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدیدار سے ملاقات

2023/04/26 19:03:33
شیئر:

26 اپریل کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت  شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویت نامی کمیونسٹ پارٹی کی  سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی رکن ٹرونگ تھی می سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویت نام کے باہمی تعلقات کی طویل مدتی ترقی کے لئے رائے عامہ کی مضبوط بنیاد کو برقرار رکھا جانا چاہیے، پارٹی کی حکمرانی  کو مستحکم کرنا ہوگا، قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی، امن اور انسانیت کی ترقی کے مقصد کے لئے پرعزم رہنے کے اعلی ٰ آئیڈیل پر قائم رہنا ہوگا۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں کو  بین الاقوامی امور میں اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، بالادستی اور گروہی محاذ آرائی کی سختی سے مخالفت کرنا چاہیے، علاقائی امن اور ترقی کے ثمرات کا تحفظ کرنا چاہیے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔