چین کی وزارت تحفظ عامہ کا امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چینی سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اقدامات پر شدید احتجاج

2023/04/26 21:40:33
شیئر:

26 اپریل کو چین کی وزارت تحفظ عامہ کے متعلقہ ذمہ دار نے بیجنگ میں امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے نمائندوں کے سامنے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے حال ہی میں من گھڑت  الزام پر  40 پبلک سکیورٹی پولیس افسران سمیت چینی سرکاری عہدیداروں کے خلاف مقدمہ چلانے پر سخت احتجاج کیا ۔وزارت تحفظ عامہ ،امریکہ کی جانب سے بدنیتی پر مبنی الزام اور مجرمانہ مقدمات کے ذریعے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کی جانے والی سیاسی ہیرا پھیری کی سختی سے مخالفت کرتی ہے، اور قانون نافذ کرنے کے نام پر چین کو بدنام کرنے میں امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ فوری طور پر سیاسی جوڑ توڑ اور عدالتی غنڈہ گردی بند کرے۔