امریکا میں چائلڈ لیبر ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے

2023/04/27 10:55:13
شیئر:

امریکا میں چائلڈ لیبر سے وابستہ زیادہ تر بچے بغیر کسی سرپرست کے ،جنوبی سرحد سےامریکا میں داخل ہونے والےمہاجربچے ہیں ۔ امریکی قانون کے مطابق جب تارکین وطن بچے امریکا میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں محکمہ صحت اور  پبلک  سروسز کے حوالے کیا جاتا ہے اور پھر والدین یا خاندان کے دیگر افراد مثلاً اسپانسرز کے ساتھ دوبارہ ملایا جاتا ہے۔ لیکن رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا ۸۵ ہزار  تارکین وطن بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہےاور چونکہ تارکین وطن بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تو زیادہ تر بچوں کو فروخت کیا جاتا ہے اور انہیں جبری مشقت پر مجبور کیا جاتا ہے۔
امریکی محکمہ صحت اور پبلک  سروسز کے انسپکٹر جنرل آفس کی سابق اہل کار  تارا لی روڈاس کا کہنا ہے کہ "چاہے یہ جان بوجھ کر ہو یا نہ ہو، امریکی حکومت بچوں کی فروخت کی ایک بڑی سرگرمی میں" مڈل مین" بن گئی ہے جو بچوں کی زندگیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔"
امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے مطابق، تنہا آنے والے بچوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو مالی سال ۲۰۲۲ میں ایک لاکھ ۵۲ ہزار  تک پہنچ چکی  ہے.