امریکہ میں ایشائی باشندوں کے خلاف بڑھتا ہوا تعصب

2023/04/27 14:41:53
شیئر:

انتہائی دائیں بازو کی ویب سائٹ ڈیلی کالر نے حال ہی میں لاس انجلس میں ایشیائی امریکی کاروباری رہنماؤں کو عوامی جمہوریہ چین کے کٹھ پتلی قرار دیا ہے۔ یہ ثبوت کی بجائے تعصب پر مبنی  ایک ایسے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں آنے والے وقت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے  اس ماحول میں ، امریکی انتہا پسندوں اور حکام  کا رویہ یکساں طور پر ان خدشات کو جنم دے رہا ہے، جس سے چینی عوام اور ایشیائی نسل کے دیگر افراد کے خلاف نسل پرستی میں اضافے کی ایک اور لہر شروع ہو جائے گی۔