روسی وفد کے ساتھ جانے والے صحافیوں کو امریکہ کا ویزا نہیں ملا

2023/04/27 10:28:48
شیئر:

رواں ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  صدارت روس کے پاس ہے۔روسی وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ۲۳ اپریل کو نیویارک روانہ ہوا تھا لیکن ساتھ جانے والے روسی صحافی ویزا نہ ملنے کی وجہ سے یہ سفر نہیں کر سکے۔ ۲۴ اپریل  کو  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جو نیویارک میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہےہیں۔ انتونیو گوتیریس نے روسی وزیرِ خارجہ کو اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر امریکا کے پیدا کردہ  مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی کوششوں خاص طور پر روسی حکام کے لیے امریکا کے ویزوں کے معاملے پر کی جانے والی کوششوں  کے بارے میں آگاہ کیا ۔ روسی وزیر خارجہ لاوروف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روسی میڈیا طویل عرصے سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سےامتیازی سلوک کا شکار ہے اور امریکی آئین میں موجود نام نہاد "اظہاررائے کی آزادی " منافقانہ ہے۔