جنیوا میں ایجادات کی ۴۸ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز

2023/04/27 10:19:51
شیئر:

 ۲۶اپریل کو جنیوا میں ایجادات کی ۴۸ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوا۔ چار روزہ نمائش ۳۰اپریل تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ایک ہزار سے زائد  ایجادات کی نمائش کی گئی اور نمائش میں حصہ لینے والے ۴۰ممالک اور خطوں کی جانب سے مختلف شعبوں، خاص طور پر صحت، ماحولیات اور موبائل کمیونیکیشن میں ہونے والی اختراعات شامل کی گئیں۔ نمائش میں مختلف ایوارڈز کا بھی اہتمام کیا گیا جن کا مقصد ایجادات اور تخلیقی صلاحیتوں  کو متحرک کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
 نمائش میں چینی ٹیم  تقریباً ۶۰۰ مربع میٹر کے نمائشی علاقے پر ۱۵۴بوتھس میں ایجادات کے ۱۶۵ منصوبوں کے ساتھ شامل ہوئی ۔ چائنا انوینشن ایسوسی ایشن کے مطابق، چین کے نمائش کنندگان کے منصوبوں میں مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی انتظام و انصرام ،مشینری اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ایجادات کی بین الاقوامی نمائش کا اہتمام سوئٹزرلینڈ کی حکومت، سٹی آف جنیوا اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔