چھٹا ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ فوزو میں منعقد

2023/04/27 15:35:00
شیئر:

27 اپریل کو، چھٹے ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کا آغاز صوبہ فوجیان  کے شہر  فوزو میں ہوا۔  کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ  کے سربراہ لی شولے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم تقریر کی۔
"ڈیجیٹل چین کی تعمیر کو تیز کرنا اور چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینا" کے موضوع کے ساتھ یہ سربراہی اجلاس ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر میں تازہ ترین کامیابیوں کو ظاہر کرنے، ترقی کے تجربے کو بانٹنے، ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور  چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔