سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی کاموں کا تجزیہ اور مطالعاتی اجلاس

2023/04/28 15:41:55
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی کاموں کا تجزیہ اور مطالعہ کرنے کے لئے 28 اپریل کو ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ چین کے اقتصادی آپریشن کی بحالی جاری ہے، اندرونی محرک قوت مزید مضبوط ہونی چاہئے، طلب کو بہتر کیا جانا چاہئے اور معاشی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کی نئی رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے۔ اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ابھی بھی بہت سی مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے. یہ ضروری ہے کہ حقیقی معیشت کی مدد سے جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں تیزی لائی جائے اور  طلب کو بحال اور وسیع کیا جائے۔ قانونی ،ریگولیٹری اور دیگر رکاوٹوں کو دور کیا جائے جو منصفانہ مسابقت اور ہر قسم کی ملکیت کے کاروباری اداروں کی مشترکہ ترقی کو متاثر کرتی ہیں۔ کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے، اور اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کیا جائے اور اعلی سطحی کھلے پن کو وسعت دی جائے۔ اہم شعبوں میں خطرات کو مؤثر طریقے سے روکا جائے، لوگوں کے ذریعہ معاش کی مؤثر طریقے سے ضمانت دی جائے  اور بہتر بنایا جائے، روزگار کو مضبوط کیا جائے ، کالج گریجویٹس کے لئے روزگار کے چینلز  فراہم کیے جائیں۔