پہاڑوں میں رہنے والے لوہار کا شاندار آئرن کرافٹ اسٹوڈیو

2023/04/28 15:14:41
شیئر:

تیان ہوان کی عمر 32 سال ہے اور ان کا تعلق وسطی چین کے صوبہ ہوبئی کے پہاڑی شہر لیچوان سے ہے۔ یونیورسٹی کی تعلیم کے بعد ، انہوں نے شہر  کی زندگی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر واپس جا کر لوہار کے طور پر کام کرنےکا انتخاب کیا۔
2014 میں تیان ہوان، جنہوں نے حال ہی میں یونیورسٹی سے ماحولیاتی آرٹ اور ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی تھی، ایک خواب کے ساتھ بیجنگ آئے تھے۔ تاہم ، صلاحیتوں سے بھرے شہر میں ، تیان ہوان کو اپنی جگہ نہیں ملی۔ تیان ہوان نے بیجنگ میں اپنی نوکری چھوڑ دی اور  لیچوان میں اپنے آبائی شہر لوٹ آئے۔ 2016 میں ،مقامی ہنر مند لوہاروں کے تعاون سے تیان ہوان کا آئرن کرافٹ اسٹوڈیو وجود میں آیا۔ اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر ، انہوں نے ہاتھ سے تیار کردہ لوہے کے برتن بنائے اور روایتی دستکاری کے ساتھ جدید ڈیزائن کا امتزاج کیا۔2017 میں ، تیان ہوان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ثقافتی اور تخلیقی نمائشوں میں حصہ لینا شروع کیا ، اپنی مصنوعات کو فروغ دیا ، اور ایک آن لائن اسٹور بھی کھولا جس سے اس کی فروخت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا گیا۔ آج ، تیان ہوان ہر ماہ دو یا تین ہزار لوہے کے برتن فروخت کرتا ہے ، اور یہ مصنوعات نہ صرف بڑے شہروں میں فروخت ہوتی ہیں ، بلکہ بیرون ملک بھی برآمد کی جاتی ہیں۔