اقوام متحدہ کے چوتھے عالمی ڈیٹا فورم کا اختتام اور ہانگ جو اعلامیے کا باضابطہ اجرا

2023/04/28 10:26:01
شیئر:

۲۷اپریل کو  اقوام متحدہ کاچوتھا عالمی ڈیٹا فورم،ہانگ جو میں اختتام پذیر ہوا اور فورم کے اہم نتائج کی دستاویز، ہانگ جو اعلامیے کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
"ہانگ جو اعلامیہ" پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ۲۰۳۰ایجنڈے کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے "ڈیٹا گورننس" کے استعمال پر روشنی ڈالتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے اور متعدد بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ معیار کا، بروقت،کھلااور جامع ڈیٹا ، کلیدی جزو ہے۔
اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی و سماجی امور کے شماریات ڈویژن کی ڈپٹی ڈائریکٹر فرانسسکا بیلوچی نے کہا کہ ہانگ جو اعلامیےمیں پیش کردہ اصولوں کا مقصد ، ڈیٹا کو صحیح معنوں میں قابل استعمال، موثر، فعال، قابل اشتراک اور دوبارہ قابل استعمال بنانا ہے۔
ایک کھلا اور جامع ڈیٹا ایکو سسٹم بنانے کے علاوہ، ڈیٹا ٹیکنالوجی کی جدت بھی اس فورم کا ایک اہم موضوع تھا ۔