گوانگ چو میلے کے دوسرے مرحلے کا برآمدی لین دین 4.5 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا

2023/04/28 17:07:11
شیئر:

133 ویں چین امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (گوانگ چو میلہ) کا دوسرا مرحلہ 27 اپریل کو اختتام پذیر ہوا۔ اس سال گوانگ چومیلے کے دوسرے مرحلے میں روایتی صنعتی مصنوعات جیسے روزمرہ صارفین کی اشیاء، تحائف، گھریلو سجاوٹ وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں تقریبا بارہ ہزار  نمائش کنندگان شامل تھے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے 27 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 تاریخ کو دوسرے مرحلے کا مجموعی برآمدی لین دین 4.5 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔