امریکی ڈالر کی بالادستی ختم ہو سکتی ہے

2023/04/28 15:38:44
شیئر:

کئی دہائیوں سے،دنیا کے بہت سے ممالک امریکی ڈالر کے زیرِ اثر مالیاتی نظام کا متبادل تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور  اب یہ کوششیں مزید تیز ہو رہی ہیں۔ "جیو پولیٹیکل اکنامک رپورٹ" کے بانی اور خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار بینجمن نورٹن نے "ہیڈ سٹارٹ" کے ساتھ ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ فی الحال جو "ڈی-ڈالرائزیشن" دیکھی جا رہی ہے وہ ایک بتدریج رجحان ہے، لیکن اس میں تیزی آتی جائے گی۔ چند ممالک میں مرتکز  اشرافیہ کے ایک چھوٹے گروہ کے علاوہ دنیا کی اکثریت نے ڈالر کے نظام سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔اگر ایک نیا بین الاقوامی مالیاتی نظام بنایا جا سکتا ہے جو بین الاقوامی فریم ورک کو زیادہ جمہوری اور منصفانہ بناتا ہے، تو یہ دنیا کے بیشتر ممالک کے لیے اچھی بات ہوگی۔