چین، امریکا کی تکنیکی بالا دستی کی شدید مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت

2023/04/28 10:41:56
شیئر:

 ۲۷ اپریل کومنعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کی ترجمان سو جوئی تھنگ  نے ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ معاہدے میں چین کی شمولیت اور چین -امریکا کےاہم اقتصادی وتجارتی معاملات پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور ڈی ای پی اے کے ارکان نے  پیپر لیس تجارت، مقامی الیکٹرانک ٹرانزیکشن فریم ورک، لاجسٹکس، الیکٹرانک انوائسز، ایکسپریس گڈز، الیکٹرانک ادائیگی اور دیگر  دفعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اگلے مرحلے میں چین ورکنگ گروپ میکانزم کے تحت ڈیجیٹل مصنوعات، ڈیٹا گورننس، ڈیجیٹل شمولیت اور دیگر موضوعات پر ارکان کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔ 
امریکا نے جنوبی کوریا کے چپ مینوفیکچررز سے چینی مارکیٹ میں امریکی حصص پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس حوالے سے ترجمان نے  کہا کہ امریکا کا یہ اقدام ایک سائنسی اور تکنیکی غنڈہ گردی ہے، جو کاروباری اداروں کے مابین معمول کے معاشی اور تجارتی تبادلوں میں مداخلت کا باعث ہے ۔ یہ اقدام مارکیٹ کے قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی آرڈر کو کمزور کرتا ہے اور عالمی صنعتی وسپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
حالیہ میڈیا رپورٹس کے  مطابق امریکا نے چین میں سرمایہ کاری کو محدود کردیا ہے ، اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے   سو جوئی تھنگ نے کہا کہ کاروباری اداروں کے معمولی کے کاروباری فیصلوں میں مداخلت اور انہیں محدود کرنے کے لئے انتظامی ذرائع کا استعمال ایک نامناسب اقدام ہے ۔مخصوص ممالک پر امتیازی پابندیاں بین الاقوامی معیشت اور تجارت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، اگر مذکورہ  رپورٹ درست ہے تو چین اس کی سختی سے مخالفت کرے گا۔