پہلی سہ ماہی میں لاجسٹکس کی طلب تیزی سے بحال ہو گئی ہے

2023/04/28 11:23:29
شیئر:

۲۸ اپریل کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار جاری کیے ۔ اعدادوشمار کے مطابق مستحکم ترقی کی موئثر  پالیسیز کی بدولت قومی اقتصادی ترقی میں استحکام اور تیزی آ رہی ہے،سپلائی چین کی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم بحالی میں تیزی آئی ہے ، لاجسٹکس کی طلب، بحالی کی ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور لاجسٹک آپریشن نےمستحکم آغاز  کیا ہے ۔ 
پہلی سہ ماہی میں ملک بھر میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم ۸۴ اعشاریہ ۳ ٹریلین یوآن رہی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین اعشاریہ نو  فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تین  فیصد زیادہ ہے۔