سیمولا وا ایک مطمئن و خوشگوار گاوں

2023/04/28 10:28:59
شیئر:


سیمولا وا گاؤں چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر ٹنگ چھونگ کا ایک گاؤں ہے۔  وا قومیت  کی  زبان میں سیمولا  کا مطلب ہے  "خوشگوار جگہ"، 500 برس کی تاریخ کے حامل اس  گاؤں میں وا، ہان، بائی اور دائی سمیت کئی قومیتیں آباد ہیں ۔ 
۲۰۲۰ میں چین کے نئے قمری سال کے موقع پرصدر مملکت شی جن پھنگ ،سیمولا وا گاؤں میں کسان لی فاشون کے گھر تشریف لے گئے تھے ۔ شی جن پھنگ نے ان کے گھر بار اور حالات کے بارے میں پوچھا اورجب انہیں بتایا گیا کہ لی فاشین کی سب سے بڑی بیٹی لی لیان ہوان گریجویٹ اسکول کے داخلے کے امتحان  کی تیاری کر رہی ہے تو صدر شی  نے لی لیان ہوان اور اس کے چھوٹے بھائی کی حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان اور ملک کی قسمت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں گے۔
سیمولا وا گاؤں 4A کے درجے کا سیاحتی گاوں ہے جو دیہی خصوصیات کا حامل قصبہ اور دیہی احیاء کی عکاسی کرنے والامثالی علاقہ تعمیر کر رہا ہے۔ لی لیان ہوان گریجویشن کے بعد اپنے آبائی شہر واپس جانے کا ارادہ رکھتی  ہےتاکہ اپنے آبائی شہر کی تعمیر اور گاؤں والوں کی خوشگوار زندگی کو مزید  خوشگوار بنانے کے لئے سیکھے گئے علم کو استعمال کیا جا سکے ۔