امریکا کے اقدامات نے ہتھیاروں کے کثیر الجہت کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے عمل کو شدید متاثر کیا ہے، چینی وزارتِ قومی دفاع

2023/04/28 11:05:40
شیئر:

۲۷ اپریل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کھہ فائی نےکہا کہ حالیہ برسوں میں ہتھیاروں کے کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں میں امریکا کے مختلف اقدامات نے عالمی اور علاقائی تزویراتی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے خدشات کا سنجیدگی سے جواب دے۔
ایک حالیہ امریکی رپورٹ کے ذریعے چین کو بدنام کرنے کے جواب میں تان کھہ فائی نے کہا کہ امریکی رپورٹ کے مندرجات بے بنیاد، من گھڑت اور جان بوجھ کر بدنام کرنے کے لیے ہیں ،چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
 یہ بھی اطلاع ہے کہ متعدد امریکی دفاعی کمپنیز  کا ایک وفد ڈرون اور گولہ بارود کی مشترکہ پیداوار جیسے مسائل پر بات چیت کے لیے مئی کے شروع میں تائیوان کا دورہ کرے گا ۔ اس حوالے سے تان کھہ فائی نے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کو نوٹ کیا ہے اور اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
 تان کھہ فائی نے کہا کہ امریکا ہمیشہ سے پوری دنیا میں اسلحہ بیچنے، جنگ مسلط کرنے اور بھاری منافع کمانے کا خواہش مند رہا ہے۔  تائوان  انتظامیہ کا یہ طریقہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے صرف سنگین مسائل ہی  لائے گی ۔ جس چیز پر زور دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی  شخص یا کوئی بھی طاقت ہمارے قومی  اقتدار اعلی  اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی اور نہ ہی چین کی  وحدت  کے ناگزیر تاریخی عمل کو روک سکتی ہے۔ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے معاملے کی انتہائی حساسیت اور آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی اور سنگینی کو پوری طرح سے تسلیم کرے، ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکا مشترکہ اعلامیوں   کی محتاط انداز میں پابندی کرے ، تائیوان سے متعلقہ مسائل کو مناسب طریقے سے ہینڈل کرے، تائیوان کے مسئلے میں مداخلت بند کرےاور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور امریکا-تائیوان فوجی تعلقات کو روکے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی ہمیشہ سے آبنائے تائیوان کی صورتحال پر گہری توجہ دیتی رہی ہے، ہر وقت مکمل چوکس رہتی ہے، قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرتی ہے، "تائیوان کی علیحدگی " پر مبنی ہر قسم کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور  بیرونی قوتوں کی مداخلت کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرتی ہےاور  قومی  اقتدار اعلی  اور  علاقائی سالمیت کا پختہ دفاع کرے گی۔