امریکا ساوتھ چائنا سی میں فوجی تعیناتی کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہے ، چین کی وزارت قومی دفاع

2023/04/28 10:38:24
شیئر:

۲۷ اپریل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کھہ فائی  نے کہا کہ اس وقت امریکہ ساوتھ چائنا سی میں اپنی فوجی تعیناتی کو مضبوط بنا رہا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔خطے کے ممالک کو اس کے خلاف مکمل طور پر خبردار رہنا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ چین کوساوتھ چائنا سی کے جزائر اور ان کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور متعلقہ پانیوں پر خود مختارانہ حقوق اور عمل داری رکھتا ہے۔ ساوتھ چائنا سی کے جزائر اور سمندری چٹانوں پر چین کی جانب سے بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور ضروری دفاعی افواج کی تعیناتی قومی اقتدار اعلی  کے تحت کی جارہی ہے جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہے اور دوسرے ممالک کو اس کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔چین، فلپائن میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کے اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکرتا ہے اور چینی فوج ہمیشہ کی طرح ملک کی علاقائی خود مختاری اور سمندری حقوق  کے تحفظ  کا دفاع کرے گی تاکہ ساوتھ چائنا سی میں امن اور استحکام کا تحفظ کیا جا سکے۔