چینی بحریہ کے جنگی جہاز کےذریعے سوڈان سے چینی اور غیر ملکی شہریوں کا انخلا

2023/04/29 16:10:21
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 29 تاریخ کی صبح تقریباً 8 بجے سوڈان میں موجود چینی اہلکاروں اور کچھ غیر ملکیوں کی دوسری کھیپ چینی بحریہ کے وے شان حو نامی جنگی جہاز  کے ذریعے سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ پر بحفاظت پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق موجودہ کھیپ میں 272 چینی شہری اور 200 سے زائد غیر ملکی شامل ہیں، جن میں سوڈان  میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کے اہلکار، انفرادی تاجر، پاکستان اور برازیل کے شہری شامل ہیں۔