یو این ایچ سی آر نے سوڈان کے دیگر علاقوں میں اپنی اہم سرگرمیاں معطل کر دیں

2023/04/29 16:06:02
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 28 اپریل کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نےسوڈان میں خرطوم، دارفور اور شمالی کوردوفان سمیت دیگر علاقوں میں  اپنی اہم سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد بے گھر افراد خرطوم سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔