جنوبی کوریا کی سب سے بڑی حزب اختلاف جماعت کی جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ شرمناک سفارتکاری پر تنقید

2023/04/29 19:29:30
شیئر:


  مقامی وقت کے مطابق 28 اپریل کو  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی حزب اختلاف جماعت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ نے کہا  کہ  جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو کی امریکہ کے ساتھ سفارت کاری شرمناک سفارت کاری ہے۔ لی نے اسی دن کہا کہ "چپس اینڈ سائنس ایکٹ" اور "افراط زر میں کمی کے قانون" جیسے بنیادی موضوعات پر، یون سیوک یو  انتظامیہ  نے اپنی ملکی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو بالکل بھی تحفظ فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور دیگر معاملات پر یون سیوک یو کا موقف منا سب نہیں ہے  اور "بہت سے پہلوئوں میں ایسی رعایتیں دی گئی ہیں جس کا ملک  متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو نے 26 تاریخ کو واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ بات چیت کی ، جس  کے بعد جاری کردہ  جنوبی کوریا اور امریکی رہنماؤں کے مشترکہ اعلامیے کو جنوبی کوریا میں رائے عامہ کی  تشویش اور تنقید کا سامنا ہے اور کہا گیا ہے کہ یون سیوک یو کی حکومتی قیادت میں جنوبی کوریا "نئی سرد جنگ کے مرکز" کی جانب بڑھ رہا ہے۔