پہلی سہ ماہی میں چین میں ثقافتی اور متعلقہ صنعتی اداروں کے منافع میں تیز رفتاری سے اضافہ ، چینی محکمہ شماریات

2023/04/29 16:15:22
شیئر:


چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے انتیس تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق  پہلی سہ ماہی میں ملک میں نامزد سائز سے بالا ثقافتی اور متعلقہ صنعتی اداروں نے 2,881.6 بلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی، جس میں سال بہ سال 4.0 فیصد کا اضافہ ہے، اور ترقی کی شرح 2022 کے پورے سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد پوائنٹس تیز رہی ہے۔ ثقافتی صنعتوں کے 9 بڑے زمروں میں ، ثقافتی اور تفریحی خدمات کی صنعت میں نمایاں بہتری آئی ، اور آپریٹنگ آمدنی میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ، جس میں سال بہ سال 48.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں خوبصورت مقامات کی سیاحتی خدمات، تفریحی خدمات اور تفریحی مقامات کی خدمات کی تین صنعتوں میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 52.1 فیصد، 51.2 فیصد اور 28.8 فیصد اضافہ ہوا۔
پہلی سہ ماہی میں ، نامزد سائز سے بالا ثقافتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 38.1فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیجیٹل مواد کی خدمات اور انٹرنیٹ انفارمیشن سروس کی صنعتوں کے منافع نے سال بہ سال تیزی سے ترقی کی ہے، اور محرک کردار واضح ہے.