بین الاقوامی تعلقات میں چین کا کلیدی کردار ہے ،کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز

2023/04/29 16:17:36
شیئر:


حال ہی میں  کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز نے سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چین-کوسٹاریکا تعلقات،کثیرالجہتی نظام، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے دو ہزار سات میں سفارتی تعلقات قائم کیے ۔دو ہزار اٹھارہ میں دونوں ممالک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اور دو ہزار انیس میں کوسٹاریکا نے قمری کلینڈر کے مطابق ہر سال پہلے ماہ کے پہلے دن کو "چینی ثقافت کا دن"  منانے کا اعلان کیا۔چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کوسٹاریکا کے صدر نے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔بین الاقوامی تنظیم سے وابستگی اور تجربات کی بنیاد پر انہوں نے کثیرالجہتی تجارتی نظام کے بارے میں کہا کہ تمام ممالک کو  واضع ضوابط کے تحت،مساوات کے ساتھ مسابقت پر عمل پیرا رہنا چاہیئے، انہوں نے بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی کھلے پن کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
 انہوں نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک محفوظ اور پرامن دنیا میں رہنا چاہتے ہیں اور لوگ خوشحالی کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا میں ایک اہم ملک ہے  جسے سمجھے بغیر دنیا کو سمجھنا بھی مشکل ہوگا۔بین الاقوامی تعلقات میں چین کا کلیدی کردار ہے اور چین کا ہر ایک اقدام دنیا پر اثرانداز ہوتا ہے۔