غنڈہ گردی، مکروہ طرز عمل، توسیع اور جارحیت کی حامل کوئی بھی طاقت یقیناًخوں ریزی کا شکار ہو گی۔ چینی وزارت خارجہ

2023/04/29 16:51:22
شیئر:

 


   جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو نے حال ہی میں امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرسٹ میرین ڈویژن نے گزشتہ صدی کی 50 کی دہائی میں کوریائی جنگ میں چھانگ چن جھیل کے محاذ پر حیران کن نتائج دیے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 28 تاریخ کو کہا کہ امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور شمالی کوریا کی امدادی جنگ میں عظیم فتح ، چین اور دنیا کے لیے بڑی اور دور رس اہمیت کی حامل ہے۔ یہ دنیا کو آہنی حقائق کے ساتھ بتاتی ہے کہ جب تک کوئی بھی ملک یا فوج تاریخ کے ترقیاتی دھارے کے مخالف سمت میں کھڑی رہ کر غنڈہ گردی، مکروہ طرز عمل، توسیع اور جارحیت کرےگی، تو وہ یقیناً خوں ریزی کا شکار رہے گی۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ممالک عالمی امن اور ترقی کے لیے مزید اقدامات کریں گے اور ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔چین کے ریکارڈ کے مطابق چھانگ چن جھیل کے محاذ پر 24 ہزار امریکی فوجی اہلکاروں سمیت کل  36 ہزار دشمن مارے گئے تھے جن میں امریکی فوجیوں کی ایک پوری رجمنٹ بھی شامل تھی اور امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل واکر بھی اس افراتفری میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اُس وقت کے امریکی وزیر خارجہ ایچسن نے اسے "امریکی تاریخ کی طویل ترین شکست" قرار دیا تھا۔