سوڈان سے محفوظ انخلا کے بعد چینی شہریوں کی پہلی کھیپ بیجنگ پہنچ گئی

2023/04/29 18:30:04
شیئر:


 

 سوڈان سے محفوظ انخلا کے بعد چینی شہریوں کی پہلی کھیپ ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 29 تاریخ کی صبح بیجنگ پہنچ گئی۔ اب تک چینی شہریوں کی اکثریت کو سوڈان سے نکال لیا گیا ہے۔ سوڈان سے نکالے گئے چینی شہریوں کی پہلی کھیپ کو  لے کر آنے والی  پرواز آج علی الصبح جدہ، سعودی عرب سے روانہ ہوئی جس میں 343  چینی شہری سوار تھے، ان میں چینی صنعتی و  کاروباری اداروں کے ملازمین اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ وغیرہ بھی شامل تھے۔ اب تک چینی شہریوں کی اکثریت کو سوڈان سے نکال لیا گیا ہے جو آئندہ دنوں میں اپنے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ اس وقت چینی شہریوں کی ایک قلیل تعداد سوڈان میں موجود ہے اور سوڈان میں چینی سفارت خانہ تمام ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔