شمالی کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا کے نام نہاد "واشنگٹن اعلامیہ" پر کڑی تنقید

2023/04/29 16:04:20
شیئر:

 

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی 29 تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی نائب وزیر کم یو جونگ نے 28 تاریخ کو کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے صدور کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد "واشنگٹن اعلامیہ" جس میں "توسیعی ڈیٹرنس" پروگرام کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے، یہ شمالی کوریا کے خلاف انتہائی جارحانہ اور  اشتعال انگیز پالیسی کی پیداوار ہے اور شمال مشرقی ایشیا اور دنیا کے امن اور سلامتی کو زیادہ خطرے میں ڈال دے گا۔

کم یو جنگ کا کہنا ہےکہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے "جوہری مشاورتی گروپ" کا قیام، امریکی جوہری اسٹریٹجک اثاثوں کی باقاعدگی سے تعیناتی اور بار بار فوجی تربیت ، علاقائی عسکری اور سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کا باعث بنے گی، جو شمالی کوریا کو نئے سیکیورٹی ماحول کے مطابق مزید فیصلہ کن اقدامات پر بھی مجبور کرے گی۔ کم یو جنگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے اور شمالی کوریا نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے جوہری جنگ میں اپنی دفاعی طاقت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔