دنیا کو ایشیا کا ثقافتی اعتماد دکھایا جائے، ایشیائی ممالک کے فلم ساز

2023/04/30 16:22:56
شیئر:


رواں  سال چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 13 ویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے حال ہی میں خصوصی طور پر "سلک روڈ ڈیکیڈ فار فیوچر:فلم ایشیا کنکشن " یونٹ کا اہتمام کیا جس میں "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ایشیائی ممالک کی تیار کردہ تازہ ترین فلمیں دکھائی گئیں۔ فیسٹیول میں شریک ایشیائی فلم سازوں نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا کو ایشیا کا ثقافتی اعتماد دکھانے کے لئے فلم کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا موجودہ فلم فیسٹیول کی ایک خصوصیت ہے۔رواں سال کے بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول "ٹیمپل آف ہیون ایوارڈ" کے مرکزی مقابلہ یونٹ کو 93 ممالک اور علاقوں سے مجموعی طور پر 1488 فلموں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے غیر ملکی فلموں کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ اسی دوران دس بہترین ایشیائی فلمیں بھی دکھائی گئیں جن میں "Leonor will never die"، "Moon Harvest" اور "Next Sohee" شامل ہیں۔